ابرار الحق نےحقیقی آزادی جلسے کیلیے نیانغمہ”ہے حق ہمارا آزادی “جاری کردیا
جوش اور ولولے سے بھرپورنغمے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا پسند کی جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور ہلال احمر پاکستان کے سابق سربراہ ابرار الحق نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی جلسےکیلیے نیا نغمہ”ہے حق ہمارا آزادی“جاری کردیا۔
جوش اور ولولے سے بھرپورنغمے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا پسند کی جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قاتلانہ حملے کے 23 دن بعد عمران خان پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی قیادت کے لیے تیار
عفت عمر اور احمد علی بٹ میں عمران خان کی سیاست پر گرماگرمی
گلوکار ابرار الحق کا نیا نغمہ روایتی انقلابی نعروں”ہے حق ہمارا آزادی، ہم لے کے رہیں گے آزادی ، تجھے دینا پڑے گی آزادی، ہم چھین کے لیں گےآزادی“ پر مشتمل ہے۔
نغمے میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر” اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہوپرواز میں کوتاہی “ بھی شامل ہے۔
تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل ، ٹوئٹر ہینڈل اور فیس بک پیج پر جاری کردہ نغمے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصاپسند کیا جارہا ہے۔
26 نومبر حقیقی آزادی تحریک جلسے کا نیا پارٹی نغمہ ابرالحق کی آواز میں- حق ہمارا آزادی ہم لے کر رہیں گے آزادی! #چلو_چلو_پنڈی_چلو pic.twitter.com/bJQ5Q5JSHf
— PTI (@PTIofficial) November 25, 2022
ٹوئٹر پر اس گانے کو ایک لاکھ سے زائد مرتبہ،فیس بک پر 49 ہزار مرتبہ اور یوٹیوب پر8 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔









