اسلام آباد ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کے خلاف دائر مقدمات خارج کرنے کا حکم

عدالت کے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف دائر مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمشن کے فیصلے پر احتجاج کے حوالے سے درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پور کی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈپٹی کمشنر لورالائی کی سرکاری اساتذہ کو معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کی ہدایات

مالی مشکلات یا الیکشن سےفرار : حکومت ای سی پی کو 47 ارب روپےدینے سے قاصر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج کئے گئے 13 مقدمات کے اخراج کی استدعا کی تھی۔

 مقدمہ کی سماعت کے موقع پر اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ او زاور تفتیشی افسران نے عدالت میں پیش ہوکر بیانات ریکارڈ کرائے۔

عدالت کے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف دائر مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا ، جب کہ علی امین گنڈا پور کے وکیل نے 2 مقدمات کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لیں۔

متعلقہ تحاریر