پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل کپتان سمیت 7 انگلش کرکٹرز بدہضمی کا شکار
7 کرکٹر سمیت مہمان دستے میں شامل 14 افراد کی طبیعت خراب ہوئی، بین اسٹوکس سمیت متاثرہ کھلاڑی آج ہوٹل میں آرام کریں گے، ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ملتوی

17سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت 14 کھلاڑی اور آفیشلز راولپنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل بدہضمی کاشکار ہوگئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ملتوی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، صدر اور آرمی چیف کی بھی شرکت
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو لے کر پی سی بی اور بی سی سی آئی میں ٹھن گئی
سینئر اسپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی نے انگلش ٹیم کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت متعدد کھلاڑی اور عملے کے ارکان کی طبیعت ناساز ہے اورانہیں ہوٹل میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Several players and staff members, including England captain Ben Stokes, are feeling unwell and have been advised to stay at the hotel to rest up.
– England team spokesman.
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 30, 2022
جیوز نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انگلش کرکٹ اسکواڈ کے 14افراد بدہضمی کا شکار ہوئے ہیں جن میں کپتان بین اسٹوکس سمیت 7 کھلاڑی بھی ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔
📍 Rawalpindi, Pakistan pic.twitter.com/ngZH1fC30C
— England Cricket (@englandcricket) November 28, 2022
ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ کل شروع ہوگا









