ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل دوسرے روز بھی 224 روپے کی سطح پر مستحکم رہا

کاروباری  ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی، معاشی ماہرین کے مطابق ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے آمدن کے علاوہ ڈالر کی مانگ میں کمی کی وجہ سے بدھ کو مسلسل دوسرے سیشن میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر223 روپے 95 پیسے پر مستحکم رہا ۔

امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل  دوسرے دن بھی بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوا۔ منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بجٹ خسارہ حد سے زیادہ بڑھنے کا اعتراف

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج مسلسل  دوسرے روز ڈالر کے مقابلے میں  روپیہ مستحکم رہا ۔ گزشتہ روز کی طرح ڈالر کی قدر آج بھی 223 روپے 95 پیسے پر برقرار رہی ۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے آمدن کے علاوہ ڈالر کی مانگ میں کمی کی وجہ سے بدھ کو مسلسل دوسرے سیشن میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا۔

معاشی ماہرین  توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) قرض پروگرام کے تحت پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات میں مزید تاخیر سے مقامی یونٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 18 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 134 ملین ڈالر کم ہوکر 7.82 بلین ڈالر تک پہنچ گئے، جو کہ 11 نومبر کو 7.95 بلین ڈالر تھے۔

اکتوبر 2022 میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری  62 فیصد کم ہو کر 95 ملین ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 247.3 ملین ڈالر تھی۔

مالی سال 2023 کے پہلے چار مہینوں کے دوران، خالص ایف ڈی آئی سال بہ سال 52 فیصد کم ہو کر 348 ملین ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 726 ملین ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کا انکشاف کردیا

اکتوبرمیں کارکنوں کی ترسیلات زر بھی 15.7 فیصد کم ہو کر 2.21 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.62 بلین ڈالر تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 9 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو کہ ستمبر کے دوران موصول ہونے والے 2.43 بلین ڈالر کے مقابلے میں تھی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونا 400 جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 314روپے کی کمی دیکھی گئی ۔  جبکہ  فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1740روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ تحاریر