اداکارہ جویریہ سعود کی جنت صارفین کے تنقیدی نشتر کی زد میں آگئی

اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان جویریہ سعود  نے ایک ریل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں ان کی بیٹی اپنے الٹے ہاتھ کی بھنویں چھدواتے ہوئے دیکھی جارہی ہیں، وڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، کسی نے غیراسلامی عمل قرار دیا اور کسی نے کہا کہ یہ پوری فیملی عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہی ہے

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ، پروڈیوسر، گلوکارہ اور میزبان جویریہ سعود کی بیٹی جنت کو بھنویں (آئی بروز) چھدوانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔  ایک صارف نے اسے غیراسلامی عمل قرار دیا جبکہ کسی نے کہا کہ  یہ پوری فیملی ہی عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہتی ہے ۔

پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار، پروڈیوسر سعود قاسمی اوران کی اہلیہ جویریہ سعود کی صاحبزادی جنت کو بھنویں (آئی بروز) چھدوانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جنت پکچرز اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر وڈیو میں اپنی بھنویں  چھدواتے ہوئے دیکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

جوائے لینڈ جزوی نمائش کے باعث آسکر ایوارڈ 2023 کی نامزدگی سے باہر ہوگئی

گزشتہ روز اداکارہ جویریہ سعود نے بیٹی جنت کی ایک ریل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں سعود اور جویریہ کی بیٹی کو اپنے الٹے ہاتھ کی بھنوؤں کو چھدواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی  صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

 

جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنوؤں (آئی بروز) کو چھدواتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر نہ صرف ان کی بلکہ ان کے والدین کی جناب بھی موڑ دیئے۔ جویریہ کی بیٹی جنت سمیت اُن کی پوری فیملی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے انسٹاگرام پوسٹس کا کمنٹس سیکشن بند رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے جنت کی وڈیو دیگر سوشل میڈیا  ایپس اور سوشل پیجز پر شیئر کی جارہی ہے جس پر صارفین اپنی رائے کا بر ملا اظہار کررہے ہیں۔ صارفین نے جنت کی حرکت کو والدین کی تربیت قرار دیا ۔

کچھ صارفین نے اسے غیراسلامی عمل قرا دیا۔ ایک صارف نے جنت سعود کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے۔ جویریہ سعود اور ان کی بیٹی اکثر میک اپ ویڈیوز اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کرتی نظر آتی ہیں جس سے ان کا فیشن سے لگاؤ ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہڈی میں ٹرانس ویمن کے ساتھ کام ناقابل یقین تجربہ رہا، نواز الدین صدیقی

اس سے قبل جویریہ سعود کی بیٹی جنت نے اپنے بال رنگوائے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تصاویر میں جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کو نئے اور غیر معمولی  بالوں میں دیکھا جا سکتا تھا وہ بھی تنقید کی زد میں رہی تھیں۔

یادرہے کہ جویریہ سعود اورسعود قاسمی دو بچوں کے والدین ہیں جن کے نام جنت سعود اور ابراہیم سعود ہیں۔ سعود فیملی اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ جویریہ سعود نے حال ہی میں جنت کی بھنویں چھیدنے کی ویڈیو شیئر کی جس پر لوگوں نے جہاں اچھے کمنٹس کیے تو کسی نے تنقید بھی کی۔

متعلقہ تحاریر