گوگل کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل، پیڈ سروسز کے بند ہونے کے امکانات ٹل گئے

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نےکہا کہ وزارت خزانہ نے گوگل سروسز کی ادائیگیوں پر رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے بعد گوگل کی پیڈ سروس بند ہونے کے امکانات ٹل ہوگئے ہیں، انہوں نے اسحاق ڈار اور طارق باجوہ کا شکریہ ادا کیا، اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ کے طریقے کار میں تبدیلی کی وجہ سے گوگل، ایمازون، میٹا جوکہ فیس بک، واٹس اپ سروسز پرووائیڈرز کی ادائیگیاں روک لی تھیں

حکومت پاکستان کی جانب سے گوگل کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہونے کے بعد ملک بھر میں گوگل کی پیڈ سروس بند ہونے کے امکانات ٹل گئے ہیں۔ اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور سمیت گوگل کو پیڈ سروسز پاکستان میں بند ہوجائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی و ٹیلی کام) سید امین الحق نے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ سے رابطہ کرکے معاونت کی درخواست کی تھی جس پر وزارت خزانہ نے گوگل کی ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد گوگل کی پیڈ سروس بند ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل انٹرنیشنل کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی

وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ گوگل سروسز کی ادائیگیوں پر راضی ہوگیا ہے۔ گوگل کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہونے کے بعد گوگل سروسز بند ہونے کا خدشات ختم ہوگئے اب صارفین گوگل کی پیڈ ایپس پہلے کی طرح استعمال کرپائیں گے ۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ نئی پالیسی پر عملدرآمد ایک ماہ کے لیے موخر کردیں  جبکہ دیگر ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ ایک ماہ میں ادائیگیوں کا طریقہ کار طے کیا جائے ۔

سید امین الحق نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام مشاورت سے آگے کا لائحہ عمل طے کریںگے۔ انہوں نے بتایا کہ  ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔

وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی و ٹیلی کام) سید امین الحق نے گوگل کی پیڈ سروس کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے پر وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اطلاعات آرہی تھیں کہ  نئی حکومتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان میں موبائل صارفین یکم دسمبر2022 سے اپنے موبائل فونز میں پلے اسٹورکی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔ کمپنی نے پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت واپسی لینے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان میں گوگل پلے اسٹور یکم دسمبر سے بند ہوجائے گا

ذرائع  نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے گوگل پلے اسٹور کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کو34 ملین ڈالرزکی ادائیگی کی منسوخ کی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موبائل صارفین یکم دسمبرسے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقے کار میں تبدیلی  کے بعد مرکزی بینک نے گوگل، ایمازون، میٹا جوکہ فیس بک، واٹس اپ کی سروسز فراہم کرنے والوں کی ادائیگی روک لی ہیں  ۔

متعلقہ تحاریر