حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان میں گوگل پلے اسٹور یکم دسمبر سے بند ہوجائے گا

اسٹیٹ بینک کی ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ کے طریقے کار میں تبدیلی کے بعد بین الاقوامی کمپنیز کی ادائیگیاں روک گئی جسکے باعث یکم دسمبر سے ملک میں گوگل پلے اسٹور کام کرنا بند کردیگا، پلے اسٹور کی عدم دستیابی سے موبائل صارفین فیس بک، واٹس اپ، انسٹا گرام سمیت کئی ایپس سے محروم ہوسکتے ہیں

حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں موبائل صارفین یکم دسمبر2022 سے اپنے موبائل فونز میں پلے اسٹورکی سہولت سے محروم ہوجائیں گے۔ کمپنی نے پلے اسٹور کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت واپسی لینے کا اعلان کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے گوگل پلے اسٹور کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کو34 ملین ڈالرزکی ادائیگی کی منسوخ کی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موبائل صارفین یکم دسمبرسے گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمرسیف کا پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کو غیرجانبدار بنانے کا مطالبہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے کمپنی گوگل پلے اسٹورکی ادائیگی روکنے کے بعد پاکستان موبائل صارفین اب گوگل پلے اسٹورکی سروسز سے محروم ہوجائیں گے تاہم ادائیگی کرنے والے صارفین ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقے کار میں تبدیلی  کے بعد مرکزی بینک نے گوگل، ایمازون، میٹا جوکہ فیس بک، واٹس اپ کی سروسز فراہم کرنے والوں کی ادائیگی روک لی ہے ۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خط کے ذریعے اسٹیٹ بینک پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقے کار میں کی گئی تبدیلی کو واپس لیا جائے ۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اورپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے خط میں پاکستان کی چاروں موبائل فون آپریٹرز نے بھی اپنےمطالبات شامل کیے ہیں۔ سیلولرز کمپنیز نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقے کار میں تبدیلی کے بعد گوگل پلے اسٹور کی سروسز نہیں مل پائے گی جس کے باعث دیگر ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ ناممکن ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

55 فیصد پاکستانی یوٹیوب چینلز کا ٹریفک بیرون ملک سے آرہا ہے

ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقے کار میں تبدیلی کے بعد پاکستان کے موبائل صارفین کو اب پلے اسٹور کے استعمال کیلئے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے پڑے گی جوکہ اکژیت کے لیے ناممکن سی بات ہوگی ۔

یکم دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹورکی عدم دستیابی کے بعد صارفین کیلئے فیس بک، واٹس اپ سمیت دیگر ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ ناممکن ہوگی جس کی وجہ سے شاید وہ دور جدید کی سہولیات سے محروم ہوجائیں ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے موبائل صارفین کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔

متعلقہ تحاریر