ویمپائر نہیں ہوں،44سال کے زیادہ تر لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں، شہزاد رائے

ایک صارف شہزاد رائے کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اور ان کی موجودہ صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے 44 سال کی عمر میں بھی  نوجوان دکھتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اکثر مداح ان کی قابل رشک جوانی پر حیرانی میں مبتلا رہتے ہیں۔

ایک صارف شہزاد رائے کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اور ان کی موجودہ صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادرائے کی کے الیکٹرک کے ماحول دوست اقدام کی تعریف

شہزادرائے بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کا شعور اجاگر کرنے کیلیے سرگرم

ٹوئٹر صارف حشام احمد نے اپنی اور شہزاد رائے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”اس اور اب کے درمیان، میں گنجا ہو گیا ہوں، بوڑھا ہو گیا ہوں اور اب کمر میں بار بار درد رہنے لگا ہے ۔ اور آپ نہیں بدلے جناب۔ یہ کیا جادو ہے!“۔

گلوکار نے صارف کے جواب پر تبصرے میں لکھاکہ”میری عمر 44 سال ہے ، 44 سال کی عمر میں زیادہ تر لوگ ایسے ہی نظر آتے ہیں اوراگر  انہیں گردن میں درد رہنے لگا ہے تو میں ویمپائر نہیں ہوں  ، بوڑھا ہونا لازمی ہے، بڑا ہونا اختیاری ہے“۔

متعلقہ تحاریر