راولپنڈی ٹیسٹ: پی سی بی کی مہربانی سے انگلش ٹیم نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا

انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز  میں فلیٹ بیٹنگ وکٹ پر 657رنز کاپہاڑ ہدف کھڑا کرنے کےبعد آؤٹ، 4 بلے بازوں کی سنچریز، زاہد محمود کے 4 شکار، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی,ڈیڈ پچ بنانے پر پی سی بی کو شدید تنقید کاسامنا

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے  کیوریٹز کی مہربانی سے انگلش بلے بازوں نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا ۔مہمان ٹیم پہلی اننگز  میں فلیٹ بیٹنگ وکٹ پر 657رنز کاپہاڑ ہدف کھڑا کرنے کےبعد آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے 4 بلے بازوں نے سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان نے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنالیے۔

یہ بھی پڑھیے

پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل کپتان سمیت 7 انگلش کرکٹرز بدہضمی کا شکار

بین اسٹوکس کا اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان، وزیراعظم کا خیرمقدم

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم  کھانے کے وقفے سے قبل 657 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی،بین ڈکٹ،اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں اسکور کیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔

ہیری بروک نے شاندار بلے بازی کا سلسہ جاری رکھا تاہم 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔    ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قبل ازیں پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تھا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ نے  108اور جو روٹ نے  23 رنز  بنائے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی فلیٹ بیٹنگ وکٹ بنانے پر پی سی بی کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ  جیمی آلٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ پی سی بی جس کی ٹیم نے ایک سال میں دو بار اربوں ڈالر کی معیشت کی ٹیم کو شکست دی، وہ ابھی تک ٹیسٹ میچ کی پچ تیار نہیں کر سکا“۔

اسپورٹس جرنلس سمیر جلال نے اپنے ٹوئٹ میں پنڈی ٹیسٹ کی ڈیٹ پچ کا ذمے دار چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور کپتان بابر اعظم  کوقرار دیدیا۔

سمیر جلال  نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  ”میرے سینئر صحافی دوست نے’ڈیڈ پچ‘ کے بارے میں تاثرات جاننے  کے لیے رمیز راجہ سے رابطہ کیا۔ رمیز کا جواب تھا کہ کیا آپ پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف بابر کی سنچری  نہیں دیکھنا چاہتے؟۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ  میں لکھا کہ”رمیز راجہ کو بجا طور پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن پچ کی حالت کے حوالے سے فیصلہ بابر کی موجودگی میں کیا گیا جنہوں نے اپنے بلے بازوں کے لیے فلیٹ ٹریک کی درخواست کی۔ بابر ہر فارمیٹ میں ثابت کر رہا ہے کہ وہ اس ملک کی قیادت کے قابل نہیں ہے“۔

متعلقہ تحاریر