دوستوں نے حق دوستی ادا کردیا، تحفے میں 16 فٹ لمبا سہرا دے دیا
پشاور کے مضافتی علاقے متنی کے ارسلان کو دوستوں نے شادی کے تحفے میں 16 فٹ لمبا سہرا دے دیا ، دلہے کا کہنا ہے کہ وہ دوستوں کا یہ تحفہ ہمیشہ سنبھال کے رکھے گا۔
پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں دوستوں کا دلہے کیساتھ محبت کا انوکھا اظہار ، تحفے میں 16 فٹ لمبا سہرا بنا دیا۔
صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے متنی پسنی میں دوستوں نے دلہے کیساتھ انوکھا اظہار محبت کیا ہے ، جس میں انہوں نے دلہے کیلئے 16 فٹ لمبا سہرا بطور تحفہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اردو اور پشتو بولنے والا پشاور کا واحد انوکھا افریقی ویٹر
این اے 157 پر پیپلز پارٹی کی جیت حکومتی مشینری کی مرہون منت ہے، شاہ زین قریشی
دلہے کا سہرا سہانا لگتا ہے دولہن کا تو دل دیوانہ لگتا ہے خیبر پختون خوا کے علاقوں میں شادی بیاہ کے موقع پر دلہے کیلئے اکثر لوگ سہرے بطور تحفہ لیں کے جاتے ہیں یا اکثر لوگ اپنے ساتھ مٹھائی بھی شادی والے گھر لے جاتے ہیں۔
پچھلے روز پشاور کے مضافاتی علاقے متنی پسنی میں ایک گاؤں کے دلہے کیساتھ دوستوں نے محبت کا انوکھا اظہار کیا جس میں انہوں نے دلہے دوست کیلئے آرڈر پر سپیشل تیار کردہ 16 فٹ لمبا سہرا تیار کروایا۔
دولہے ارسلان نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی والے دن جب سارے دوست ہجرے میں آئیے تو انکے ہاتھوں میں ایک بڑا گفٹ تھا جب اسکو کھولا گیا تو سہرا تھا اور بہت لمبا سہرا تھا جس کو دیکھ کر ہجرے میں سب رشتہ دار محلے دار اور تمام آئے ہوئے مہمان کافی حیران ہوئے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں پر فخر کرتا ہوں اور انکا بہت شکر گزار ہو جنہوں نے عجیب قسم کا انوکھا تحفہ مجھے بطور تحفہ پیش کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس تحفے کو بطور یادگار ہمیشہ کیلئے اپنے پاس رکھیں گے.
دولہے کے دوستوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر مختلف قسم کے عجیب و غریب شادی کے ویڈیوز دیکھی تھیں اس لئے ہم نے بھی سوچا کہ دوست ارسلان کو شادی کے موقع پر کچھ خاص اور حیران کن تحفہ پیش کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ پھر سب دوست پشاور کی رامداس مارکیٹ گئے جہاں انہوں نے سپیشل آرڈر پر 16 فٹ لمبا سہرا 5 گھنٹے کے طویل وقت میں بنوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پر تقریبا 15 ہزار خرچہ آیا ہے جس پر نئے نوٹ لگائے گئے تھے.