پاکستانی فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “کی کرسمس پر بھارت میں ریلیز کا امکان
زی اسٹوڈیوز کے تعاون سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ 23 دسمبر کو بھارت بھر میں ریلیز کیے جانے کاامکان ہے۔بھارتی میڈیا: تاحال فلم کی بھارت میں ریلیز کی تصدیق نہیں ہوسکی، پروڈیوسر عمارہ حکمت
دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کمانے کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی فلم کا اعزاز پانے والی فلم” دی لیجنڈ آف مولاجٹ“کی بھارت میں ریلیز کے امکان روشن ہوگئے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ زی اسٹوڈیوزکے تعاون سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ 23 دسمبر کو بھارت بھر میں ریلیز کیے جانے کاامکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا برطانیہ میں کھڑکی توڑ بزنس، آر آر آر کو پچھاڑ دیا
بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے مداح نکلے
بھارتی فلم نگری کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ ”فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے 23 دسمبر کو ہندوستان کے سنیما ز میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔
Smashing all records, the global super-hit The Legend of Maula Jatt sets a new mega milestone for the Pakistani cinema with +200 Crore! 🤩#TheLegendOfMaulaJatt is screening in cinemas worldwide, book your tickets today!
#MaulaJatt2022 pic.twitter.com/vlSKM5Jx8J— The Legend of Maula Jatt (@MaulaJattMovie) November 21, 2022
زی اسٹوڈیو فلم کی بھارت میں نمائش کو یقینی بنانے کیلیے کوشاں ہے ۔ اگلے ہفتے ایک واضح تصویر سامنے آجائے گی کہ آیا یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی، اور آیا یہ 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی یا کسی اور تاریخ کو“۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا ٹکراؤ سرکس سے ہوگا۔ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم بھی اسی دن ریلیز ہوگی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک ماہر نے تبصرہ کیا،”پہلے ہی، سرکس اور اوتار: دی وے آف واٹر کے درمیان تصادم شروع ہو چکا ہے، جو 16 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ دیکھیں کہ چیزیں کیسے سامنے آتی ہیں“۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 کی کلٹ پاکستانی کلاسک فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں مقامی لوک ہیرو مولا جٹ کی کہانی بیان کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے مخالف قبیلے کے سفاک سربراہ نوری نت کو کیسے شکست دیتا ہے۔ فواد خان کے علاوہ اس میں حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
بھارت میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز اس لیے اہم ہے کیونکہ2016 میں اڑی حملے کے بعد سے وہاں پاکستانی فلموں اور اداکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد ہے۔2016 میں فلم اے دل ہے مشکل، جس میں فواد خان نے معاون اداکار کاکردار ادا کیا تھا، کو میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Ammara Hikmat, Producer of The Legend of Maula Jatt, cannot confirm about TLOMJ release in India.
She says it can be really good if TLOMJ can be released in India, however, there is nothing confirmed as yet.@AmmaraHikmathttps://t.co/aFH86RK49W— Hasan Kazmi (@hasankazmi_) December 3, 2022
صحافی حسن کاظمی کے مطابق دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم کی بھارت میں ریلیز کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا بھارت میں ریلیز ہونا خوش آئند ہوگا لیکن ابھی تک اسکی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔









