ملتانی ایک دن میں 20ہزار لیٹر مضر صحت کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں، ڈاکٹر افنان
سموسوں کو مضر صحت قرار دینے والے ڈاکٹر محمد افنان قیصر نے کولڈرنک کے بے انتہا استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بھاری مقدار میں کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس پینا تباہی کا راستہ ہے

ڈاکٹرمحمد افنان قیصر کا کہنا ہے کہ ملتان کے شہری صرف ایک روز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی کوکا کولا ڈرنک پی جاتے ہیں جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر صحت ہے ۔
ڈاکٹر محمد افنان قیصر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ بتارہے ہیں کہ ملتان کے شہری روزانہ کی بنیاد پرتقریباً 20 ہزار لیٹر کوکاکولاپی جاتے ہیں جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ہمدرد پاکستان کی ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے صافی مہم کا آغاز
ڈاکٹر محمد افنان قیصرنے کہا کہ اس قدر کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ صحت کی اس تباہی کا حجم کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔
صرف ملتان شہر روزانہ 1.5 کروڑ روپے کی بیس ہزار لیٹر کوک کی بوتل پی جاتا۔کراچی اور باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟ صحت کی اس تباہی کا کوٸ حجم ہے؟ pic.twitter.com/77Bj2rEVl8
— Dr. Muhammad Affan Qaiser (@draffanqaiser) December 3, 2022
انہوں نے کہا کہ ملتان میں صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کی کوکا کولا پی جاتی ہے تو باقی شہروں کا حال کیا ہوگا۔ کراچی میں کتنی کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس ہوتی ہوگی اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے ۔
ڈاکٹرافنان نے کہا کہ اتنی بھاری مقدار میں کاربونیٹیڈ سافٹ ڈرنکس پینا تباہی کا راستہ ہے۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا پڑے گا۔ یہ انسانی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے ۔
ڈاکٹر افنان قیصر کی پوسٹ پر ایک صارف نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ہر چیز پر لیکچر دینے کا فوبیا ہے۔ وو نا کھاؤ یہ نہ کھاؤ۔ ایک ڈاکٹر کچھ کہتا ہے جبکہ دوسرا کچھ ۔
ٹوئٹر صارف نے کہا کہ پاکستان ایک کنفیوز لوگوں کی قوم ہے۔ اگر ہم صحت مند ہیں تو ہم ہر خوراک لے سکتے ہیں لیکن متوازن انداز کے ساتھ۔
Actually we as a national have a phobia of lecturing on everything. Wo na khao yeh na khao. One doctor says something others say something different. Nation of confused people. If we are healthy we can take every food but with a balanced approach.
— Muhammad Asjad Ali (@asjadali32) December 3, 2022
واضح رہے مذکورہ ڈاکٹر افنان نے اس سے قبل سموسوں کو صحت کے خطرناک ترین چیز قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ان کی بہت ٹرولنگ کی گئی تھی ۔