طلاق کی افواہوں کےبعد شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کیساتھ پہلی وڈیوپوسٹ کردی

شعیب ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے نئے شو”دی مرزا ملک  شو“کا نیا پروموشنل ٹیزر شیئر کیا  ہے جو اوٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر رواں ماہ نشر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نےٹی وی انٹرویو میں  طلاق کی افواہوں کے بعد اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ پہلی وڈیو پوسٹ کردی۔

شعیب  ملک کی یہ پوسٹ اس انٹرویو کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اور ثانیہ کی طلاق کی افواہوں کو  ذاتی معاملہ  قرار دے کر خاموشی توڑ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

بابر اعظم  پشاور زلمی کا حصہ بن گئے، شعیب ملک کی کراچی کنگز میں واپسی

شعیب ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے نئے شو”دی مرزا ملک  شو“کا نیا پروموشنل ٹیزر شیئر کیا  ہے جو اوٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر رواں ماہ نشر ہوگا۔شعیب ملک کی یہ پوسٹ منٹوں میں وائرل ہوگئی۔

ایک صارف نے تبصرہ کیاکپ”ان کی روحوں سکون ملے جو سوچتے ہیں کہ انہوں نے طلاق لے لی ہے“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”انہوں نے یقینی طور پر طلاق لے لی ، وہ اپنی پوسٹس میں ایک دوسرے کو ٹیگ یا ذکر نہیں کرتے،میرے خیال میں  وہ اپنے شو کے قانونی تقاضوں کے باعث اپنی طلاق کا اعلان نہ کرکے پابند ہیں“۔

 ایک اور صارف نے لکھا کہ”یہ نفرت کرنے والوں کےلیےایک بڑا طمانچہ ہے! آپ لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی“۔

شعیب اور ثانیہ اپنی مبینہ علیحدگی کی افواہوں کی  وجہ سے ان دنوں  سرخیوں میں ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹر نے حال ہی میں اپنی   طلاق  کی افواہوں کی خبروں پر ردعمل دیا تھا۔  ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے شعیب  ملک نے طلاق کی خبروں سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ”یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے۔ اس سوال کا جواب نہ میں دے رہا ہوں اور نہ ہی میری بیوی۔ اس سوال کو چھوڑ دیں“۔

ایک قریبی دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ” شعیب اور ثانیہ جلد ہی طلاق لے لیں گے کیونکہ دونوں پہلے ہی الگ ہو چکےہیں“۔ ان کی طلاق کی ایک اور تصدیق شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک ٹیم ممبر نے کی۔

ان سائیڈ اسپورٹس کی رپورٹس کے مطابق شعیب کے ٹیم ممبر نے کہاکہ”ہاں، اب وہ باضابطہ طور پر طلاق لے چکے ہیں۔ میں اس سے زیادہ انکشاف نہیں کر سکتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ وہ الگ ہو گئے ہیں“۔ثانیہ اور شعیب کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان  کا ایک چار سالہ بیٹا اذہان ہے۔

متعلقہ تحاریر