معاشی مشکلات مزید گہری: ڈالر کے شرح تبادلہ میں اضافہ، اسٹاک میں مندی
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے جبکہ انٹر بینک میں 25 پیسے مہنگا ہوا، 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی
ہفتہ وار تعطیلات کے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے جبکہ حصص بازار میں بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال 23 ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 224 روپے 65 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/FFeoO9ymPl pic.twitter.com/V6OS8Cw9vB
— SBP (@StateBank_Pak) December 12, 2022
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج روپے کی قدر میں 0.11 فیصد کمی ہوئی ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک ڈالر 224 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھ گیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے کی سطح بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں آج منفی رجحان دیکھا گیا۔ 100انڈیکس صفر اعشاریہ 38 فیصد کمی پر ختم ہوا ۔
حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 157 پوائنٹس کمی سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس 41 ہزار 540 پر بند ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا تاہم بعد کے سیشن میں سیاسی و معاشی حالات کے باعث حصص بازار میں منفی رجحان چھا گیا ۔
پی ایس ایکس کے 100 نڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم بعد کے سیشن میں سرمایہ کاروں نے اپنے سرمائے کو محفوظ بناتے ہوئے سائیڈ لائن اختیار کرلی تھی ۔