شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے گانے ‘بے شرم رنگ’ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

فلم پٹھان کے لیے عکس بند کیا گیا شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کے گانے 'بے شرم رنگ' کے پیر کے روز ریلیز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنا شروع کردیا تھا۔

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ بالآخر پیر کے روز ریلیز کردیا گیا تاہم میوزک ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

فلم پٹھان میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آخر کار پیر کے روز پٹھان کا نیا گانا ‘بے شرم رنگ’ ریلیز کردیا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد گانے نے ٹوئٹر پر کرنا شروع کر دیا۔ درحقیقت ، بہت سے مداحوں نے دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے شرم رنگ کے گانے میں خوب سراہا ، تاہم چند شائقین ایسے بھی تھے جنہوں نے چند وجوہات کی بنا پر  گانے کو سخت ناپسند کیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار علی ظفر اداکار شفاعت علی کی نقالی کی صلاحیت کے معترف

ٹویٹر کے ایک صارف نے گانے کی ایک جھلک شیئر کی کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کے لباس پر کھل کر تنقید کی ہے ، جس نے گانے میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہنی ہوئی ہے اور گانے کے بول ہیں ‘بے شرم رنگ۔

True Scoop کی رپورٹ کے مطابق مداحوں کی بڑی تعداد نے گانے کو فطری حسن کے خلاف فحش قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ گانے میں "عرفی جاوید” کا خاکہ پیش کیا گیا ہے ، جسے اکثر پولیس شکایات کا سامنا رہتا ہے۔

"بے شرم رنگ” شاہ رخ خان کی نئی آنے والی تھرلر فلم ‘پٹھان’ کا پہلا گانا ہے۔ اسے گلوکارہ شلپا راؤ نے گایا ہے اور میوزک ڈائریکٹر وشال اور شیکھر نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

فلم کی ڈائریکشن ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے دی ہے جبکہ فلم کو یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے، پٹھان میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پہلے اس گانے کو گھنگرو 2.0 کہا جا رہا تھا اور اب سامعین کو گانے میں ایک اور خامی نظر آ گئی ہے۔

مینس ایکس پی نے رپورٹ کیا کہ پورے گانے میں جو بیٹ سنائی دے رہی ہے جین کے میکبا سے بہت ملتی جلتی ہے۔

میکبا 2016 کی ہٹ فلم تھی اور آپ نے اس کی دھن لیوی کے مشہور کمرشل پر سنا ہوگا۔ اسے فرانسیسی بیٹ میکر یوڈیلیس نے تیار کیا تھا اور یہ افریقی موسیقی کی ذیلی صنف سے لی گئی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوریجنل سانگ کا ٹائٹل جنوبی افریقی گلوکارہ اور ایکٹوسٹ مریم میکبا نے دیا تھا ، جو جاز اور افروپوپ موسیقی کی صنف سے وابستہ تھیں۔

ناقدین کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر پٹھان فلم کے گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے فرانسیسی گانے کا چربہ قرار دیا ہے۔

گانے کو پہلے ہی روز یوٹیوب پر 22 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور اسے ایک ہٹ قرار دیا گیا ہے۔

پٹھان اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور شائقین کو اس فلم کا بےچینی سے انتظار ہے کیونکہ یہ فلم شاہ رخ خان کی 5 سال بعد بڑے پردے پر لیڈنگ ہیرو کے طور پر واپسی کا نشان بنائے گی۔

متعلقہ تحاریر