سکھر کی صفائی کیلئے منگوائی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اسکریپ بنادی گئیں
بلدیہ اعلیٰ سکھرکے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے سرکاری خزانے سے منگوائی جانیوالی کروڑوں روپے کی جدید صفائی گاڑیاں کباڑ بننا شروع ہو گئی ہیں، شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر بالا افسران سے فوری نوٹس لیکر غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران و عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
سکھر کے بلدیاتی افسران کی نااہلی کے باعث شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے منگوائی جانیوالی جدید گاڑیاں کباڑ بننے لگیں ہیں جکہ اس سے قبل بھی لاکھوں روپے مالیت کی کئی گاڑیاں اسکریپ کرکے ناکارہ کردی گئیں ہیں۔
سکھر شہرکی صفائی ستھرائی کیلئے سرکاری خزانے کے منگوائی گئیں لاکھوں روپے مالیت کی جدید گاڑیاں کباڑ بننے لگیں جبکہ بلدیاتی افسران کی نااہلیوں کی وجہ سے پہلے بھی کئی گاڑیاں اسکریپ کرکے ناکارہ کردی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمشنر کراچی اقبال میمن نے ڈیری فارم مافیا کا سہولت کار بن کر دودھ مزید مہنگا کردیا
تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھرکے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے سرکاری خزانے سے منگوائی جانیوالی کروڑوں روپے کی جدید صفائی گاڑیاں کباڑ بننا شروع ہو گئی ہیں۔
بلدیہ ایم ٹی ہاؤس میں پہلے ہی لاکھوں روپے مالیت کی کئی گاڑیاں بھی مرمت کے نام پر اسکریپ کا شکار ہو چکی ہے۔ اسکریپ کا شکار گاڑیاں گزشتہ کئی ماہ سے شہر کی مختلف سڑکوں پر کھڑی نظر آتی ہیں۔
شہر میں صفائی کے منگوائی جانیوالی خطیر رقم سے خرید کی جانیوالی صفائی کی گاڑیاں گزشتہ کئی سالوں سے معمولی مرمت کیلئے ایم ٹی ہاؤس و شہر کی مختلف سڑکوں میں کھڑی کردی گئی تھی جوکہ اب مکمل کباڑ میں تبدیل ہوچکی ہیں۔
سکھر کے سماجی و سیاسی حلقوں نے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے جلد نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر بالا افسران سے فوری نوٹس لیکر غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران و عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔