کرکٹ کیلیے اَن فٹ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے
حارف رؤف کا نکاح ہفتے کے دن، شادی آئندہ برس ہوگی، شاہین شاہ آفریدی کا نکاح 3 فروری کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوگا، شادی بعد میں ہوگی۔
انجریز کے باعث ان فٹ ہوکرانگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے 2 فاسٹ بولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شادی کیلیے فٹ ہوگئے اور دلہا بننے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف رواں ہفتے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3فروری کو نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔حارث رؤف کا نکاح ان کی کلاس فیلو جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی سے ہونے جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
میری بیٹیوں میں سے کسی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، شاہد آفریدی
شاہین آفریدی کاشاہد آفریدی کیساتھ افطارڈنر
حارث رؤف کی نکاح کی تقریب ہفتہ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ان کی ہونے والی دلہن کلاس فیلو ہیں، رخصتی آئندہ سال ہوگی۔فاسٹ بولر حارث رؤف ا ن دنوں فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں اور ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورمایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے داماد بننے جارہے ہیں۔
شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر کی صاحبزادی انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب اگلے برس 3 فروری کو منعقد ہوگی۔دونوں کی منگی 2 سال قبل انجام پائی تھی۔
اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین شاہ آفریدی بھی ان دنوں فٹنس مسائل کے باعث ری ہیب کے عمل سے گزررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ اور حارث رؤف فروری میں لاہور قلندرزکی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لیں گے، شاہین شاہ کی کپتانی میں گزشتہ سال لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا، نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہوجائیں گے۔