پاکستان کے مسئلہ نمبر ایک پر کسی کی توجہ نہیں، علی ظفر بڑھتی آبادی سے پریشان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارو گلوکار علی ظفر نے بڑھتی ہوئی آبادی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔

البتہ کئی ٹوئٹر صارفین نے گلوکار کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

 یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود نے نیا گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ جاری کردیا

فواد اور مہوش کیلیے اعزاز، مس مارول کی ”ٹائم اینڈاگین“سال کی بہترین قسط قرار

علی ظفر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  شاید کوئی بھی  پاکستان کے نمبر ایک  مسئلے کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے ۔

کئی صارفین گلوکار کی رائے سے متفق نظر نہیں آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ زمین پر کبھی بھی گنجائش سے زیادہ آبادی نہیں ہوئی نہ کبھی ہوگی۔ وہ تمام مسائل جن کا الزام  بڑھتی آبادی پر لگایا جاتا ہے وہ آبادی کے مسائل نہیں ہیں اوران مسائل کے حل کیلیے آبادی کو محدود کرنے سے کہیں زیادہ آسان اور انسانی حل موجود ہیں۔  بڑھتی  آبادی  کے خیال کی جڑیں نسل پرستی،طبقاتی تفریق اور  قوم پرستی میں   موجود ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 8 سال پہلے ہندوستان آبادی کو مسئلہ سمجھتا تھا۔ سستے ڈیٹا کے بعد، آبادی کے نمایاں ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان ایک بہت بڑی منڈی بن گیا۔پاکستان کو کچھ ٹیک استعمال کرکے اسے نعمت میں بدلنا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی؟ آبادی کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں رہی۔ مسئلہ وسائل کی کمی کا ہے اور سب سے اہم چیز انصاف کا ہے۔ فرض کریں کہ ہم نے پورے ملک میں 100 افراد کو چھوڑ دیا ، پھر بھی، ان میں سے کچھ امیر ترین ہوں گے اور کچھ اب بھی غربت کا شکار ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر