سکھر کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو

سعید احمد ڈوائچ کا کہنا ہے کہ سیپکو ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ، صارفین سیپکو کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بقاجات جلد از جلد ادا کریں۔

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد ڈوائچ نے کہا ہے سکھر کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ حکومت کو ملک سے اندھروں میں سے نکالنے میں سیپکو اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔

سیپکو افسران سمیت عملے کو بجلی چوری کی روک تھام سمیت  سیپکو نادہندگان کے خلاف بھرپور  محکمہ جاتی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں غیرقانونی رہائش پذیر تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

سندھ کے تاجروں کا حکومت کو توانائی کی بچت کیلئے انوکھا مشورہ

یہ احکامات انہوں نے گذشتہ روز سیپکو سرکل آفیس میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کے عہدے داروں اور افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایس ای سیپکو منظور احمد سومرو ، سکھر زون چئیرمین نثار احمد شیخ ، زونل وائس چئیرمین سید زاہد حسین شاہ ، زونل چئیرمین شجاعت علی گھمرو سمیت ایکسیئن سکھر ، ایکسیئن روہڑی سمیت متعلقہ سب ڈویژن کے عہدے داروں ،ایس ڈی اوز ، لائن سپریٹینڈنٹ و اسٹاف نے شرکت کی۔

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد ڈوائچ نے مزید کہا کے بجلی چوری کی کسی بھی اشخاص کو اجازت نہیں دی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سیپکو ملازمین کا کردار قابل ستائش ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے صارفین سیپکو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سیپکو بقایات جات جلد کریں تاکہ انہیں بجلی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

میٹنگ میں یونین رہنماؤں نے سیپکو چیف کو ملازمین کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بجلی چوری کی روک تھام  سمیت نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ جس پر سیپکو چیف نے یونین رہنماؤں کو تمام مسائل کے حل کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ تحاریر