پہلی مرتبہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ بھی پی ایس ایل کی میزبانی کریگا، نجم سیٹھی

پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کریں گے، بگٹی اسٹیڈیم پی ایس ایل کا چھٹا وینیو ہوگا، سربراہ منیجمنٹ کمیٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی  منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے خوشخبری  سنائی ہے کہ پہلی مرتبہ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ بھی پی ایس ایل کی میزبانی کریگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کریں گے جس کے بعد بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ پی ایس ایل کا چھٹا وینیو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربرار مقرر

میگا اسٹار لیگ میں نامور کرکٹر اپنے بیٹے کے ہاتھوں پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا  کہ    پاکستان کپ مکمل ہو گا،باقی ڈومیسٹک کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں لیکن سب معاہدے مکمل کیے جائیں گے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اب ہم نے نیا ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام بنانا ہے، تمام ایسوسی ایشنز اور ریجنز ختم ہو گئی ہیں ان کا وجود نہیں، سلیکشن کمیٹی فارغ کر دی گئی، کل ہم سلیکشن کمیٹی پر دوبارہ بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کریں گے جس کے بعد پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز بگٹی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے ہوم ورک کریں گے، آٹھ دس روز میں ڈرافٹ بنا لیں گے جبکہ پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچز کے حوالے سے کل فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ تحاریر