سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف 5 جنوری کو وطن واپس آرہے ہیں، ن لیگ
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ امریکا سے 5 جنوری کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف 5 جنوری کو وطن واپس آرہے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اس وقت امریکا میں اور وہ 5 جنوری کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا، عمران خان
ن لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر حمزہ شہباز شریف 7 جنوری کو ن لیگی اور اتحادی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز کو فوری طور پر وطن واپس بلایا جائے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے 7 جنوری کو حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 11 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے حمزہ شہباز شریف کو فوری طور پر وطن واپس بلانے کا مقصد ، پی ڈی ایم کی جانب سے انہیں ایک مرتبہ پھر سے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حمزہ شہباز کو جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کیلئے ن لیگ نے حمزہ شہباز کو پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اس وقت بیرون ملک سے باہر ہیں۔