لاہور پریس کلب کا معرکہ پائینئر پینل نے اپنے نام کر لیا جرنلسٹ پینل ناکام
پائینئر پینل کی طرف سے اعظم چوہدری صدر منتخب ہوئے ، جنہوں نے 1167 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدوار ناصرہ عتیق نے 571 ووٹ حاصل کئے۔
لاہور پریس کلب کے انتخابات کا معرکہ پائینئر پینل سے بڑے مارجن سے اپنے نام کرلیا ، جبکہ جرنلسٹ پینل کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا انعقاد 25 دسمبر بروز اتوار لاہور پریس کلب میں ہوا۔ پریس کلب کے انتخابات میں پائینئر پینل ، پروگریسو پینل اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف کا 25 دسمبر سے 16 جنوری تک پنجاب بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف 5 جنوری کو وطن واپس آرہے ہیں، ن لیگ
الیکشن میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی 2396 ممبران میں 1779 صحافیوں نے حق راہداری استعمال کیا۔
لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق پائینئر پینل کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ، پائینئر پینل کی طرف سے اعظم چوہدری صدر منتخب ہوئے ، جنہوں نے 1167 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل صدارتی امیدوار ناصرہ عتیق نے 571 ووٹ حاصل کئے۔
شاداب ریاض 939 ووٹ حاصل کر کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدواران اعجاز مرزا نے 512 اور یوسف عباسی نے 256 ووٹ لئے۔
نائب صدد ظہیر احمد بابر نے 831 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل طاہر خان نے 393 اور محمد سدھیر چوہدری نے 487 ووٹ حاصل کئے۔
سیکرٹری کی نشست پر عبدالمجید ساجد نے کامیابی حاصل کی اور 1082 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل ذوالفقار علی مہتو نے 652 ووٹ حاصل کئے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حسن تیمور جکھڑ 668 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ رانا محمد اکرام نے 637 اور ظہیر شیخ نے 399 ووٹ لیے۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر حافظ فیض احمد نے 895 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل قمر الزمان بھٹی نے 836 ووٹ حاصل کئے۔
گورننگ باڈی کی کل نو نشستوں کے نتائج کے مطابق محمد نواز سنگرا نے 713 ، عالیہ خان نے 699 ، عدنان لودھی نے 662 ، احمر کھوکھر نے 660 ، محسن بلال نے 589 ، اسد جعفری نے 569 ، رضا محمد نے 538 ، ایم کلیم نے 525 اور نفیس احمد قادری نے 510 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔