کالعدم ٹی ٹی پی نے شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں اپنا جھنڈا لہرادیا
کالعدم ٹی ٹی پی نے میر علی بازار میں اپنا جھنڈا لہرا کر دھمکی آمیز وڈٰیو پیغام بھی جاری کردیا، رکن قومی اسمبلی محصن داوڑ نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیدیا، پولیس نے جھنڈا اتار دیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے شمالی وزیرستان کے میر علی بازار میں اپنا جھنڈا لہراتے ہوئے انتباہی وڈیو جاری کردی۔
این اے 48 شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے طالبان کی جانب سے جاری کردہ وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے صورتحال کو تشویشناک قرار دےدیا۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچستان دہشتگردوں کے نشانے پر: مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر 8 حملے
کوئٹہ کے سبزل روڈ پر دستی بم حملہ ، 4 افراد زخمی
محسن داوڑ کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو میں شمالی وزیرستان کے میر علی بازار میں نصب بجلی کے کھمبے پر کالعدم ٹی ٹی پی کا جھنڈا نصب ہے جبکہ اسلحہ بردار افراد مقامی زبان میں انتباہی پیغام جاری کررہے ہیں۔
Very alarming & concerning scenes from Mir Ali bazar, N.Waziristan where Taliban hoisted their flag & issued warnings in this video from last night.A new great game and a new war is underway with Pakhtunkhwa as the primary battleground. All at the cost of the lives of our people. pic.twitter.com/eoPtQZ3MXo
— Mohsin Dawar (@mjdawar) December 25, 2022
محسن داوڑ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ میر علی بازار، شمالی وزیرستان کے انتہائی خطرناک اور تشویشناک مناظر ،جہاں کل رات سے طالبان نے اپنا جھنڈا لہرادیا ہے اور اس ویڈیو میں وارننگ جاری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل میدان جنگ کے طور پر پختونخوا کے ساتھ ایک نئی گریٹ گیم اور ایک نئی جنگ جاری ہے، سب کچھ اپنے لوگوں کی جانوں کی قیمت پر کیا جارہا ہے۔
ALERT: A flag of the Tehrik-e-Taliban Pakistan (TTP) hoisted on a electric pylon in Mir Ali Market, North Waziristan Tribal District was reported by locals and taken down today: Police pic.twitter.com/Q7i6ktvhJh
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) December 25, 2022
خبررساں ادارے خراسان ڈائری کے مطابق میر علی باز میں نصب کیا گیا ٹی ٹی پی کا جھنڈا پولیس کی جانب سے اتار دیا گیا ہے۔









