ن لیگ عمران خان پر حملے میں ملوث شخص کو مذہبی جنونی ثابت کرنا چاہتی ہے، عمر سرفرار چیمہ
رہنما تحریک انصاف اور سابق گورنر پنجاب کا کہنا ہے اگر ن لیگ والے سچے ہیں تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوجائیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے عمران خان پر حملہ کرنے شخص کو مذہبی جنونی ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ، 3 نومبر کو مقبول ترین جماعت کے لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ، پنجاب حکومت نے اس پر جی آئی ٹی تشکیل دی ہے جو معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ریکوڈک کے تمام اختیارات بلوچستان حکومت کو تفویض کیے جائیں، اصغر اچکزئی
کوئٹہ کا تاریخی اسٹیڈیم کھیلوں کی بجائے جلسے جلسوں کے لیے استعمال ہونے لگا
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا حملہ کرنے والا شخص اکیلا نہیں تھا ، اور بھی لوگ شامل تھے، ملزم کا پہلا بیان پولیس نے جاری کیا ، ن لیگ کی جانب سے مذہبی جنونی شخص ثابت کیا جارہا تھا۔
عمران خان حملہ
حملہ آور ایک سے زیادہ تھے
عمران خان کے گارڈز نےفائرنگ نہیں کی pic.twitter.com/0hnKSRdiHn— Abdul Jabbar (@abduljabbarisb) December 26, 2022
سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ بھی کلیئر ہوگیا ، طاقتور لیڈر پر سازش کے ذریعے حملے کی تاریخ دی گئی ، 7 ماہ سے عمران خان کیخلاف جھوٹے بیانیے بنائے جا رہے ہیں۔
ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کہنے کو تو سیاسی جماعت ہے مگر یہ جھوٹا بیانیہ بنارہے ہیں، مسلم لیگ ن قیادت نے مارچ کو روکنے کی کوشش کے اعلانات کیے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے ن لیگ کے رہنماؤں کو طلب کیا ، انہیں نوٹس بھی بھیجے گئے مگر وہ نہیں آئے ، جے آئی ٹی ان کو دوبارہ بلا رہی ہیں، فیصل واوڈا کو بھی جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیا گیا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم تسنم حیدر نے پریس کانفرنس کرکے حملے کی سازش کو بے نقاب کیا ، امید ہے بہت جلد مرکزی کرداروں تک پہنچ جائیں گے،
انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں پیش رفت ہوچکی ہے، انکوائری چل رہی ہے، جیسے ہی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے۔