ریکوڈک کے تمام اختیارات بلوچستان حکومت کو تفویض کیے جائیں، اصغر اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی ) کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم میں جو حقوق و اختیارات صوبوں کو دیئے  گئے ہیں ان کے تحت ریکوڈک  کے معاملات صوبائی حکومت کو تصویض کیے جائیں، صوبائی معاملات پر پہلے ہی بلوچ قوم پرستوں کو تحفظات ہیں  اگر ریکوڈک پر ان سے مذاکرات نہ کیے گئے تو حالات بد سے  مزید بد تر ہوجائیں گے

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جب تک حقیقی جمہوریت کو دل سے تسلیم نہیں کیا جاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے رہنما سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعطا گل حمزہ زئی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں چھپا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مستونگ میں رہائش پذیر زینت نامی خاتون خودکش حملہ کرسکتی ہے

اے این پی کے صوبائی صدرنے کہا کہ 18ویں ترمیم میں جو حقوق و اختیارات صوبوں کو دیئے گئے ہیں انکے تحت ریکوڈک کے معاملات صوبائی حکومت کو تصویض کیے جائیں ۔

اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر ریکوڈک کے حوالے سے تمام اختیارات صوبائی حکومت کو نہ دیئے گئے تو یہ18 ویں ترمیم کے خلاف ورزی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اگرریکوڈک کے حوالے سے تمام اختیارات صوبائی حکومت کو دیئے گئے تو بلوچستان حکومت بلوچ قوم پرستوں کے تمام اعتراضات آسانی سے دور کرسکے گی ۔

اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی معاملات پر پہلے ہی بلوچ قوم پرستوں کو تحفظات ہیں اگر ریکوڈک پر ان سے مذاکرات نہ کیے گئے تو حالات بد سے  مزید بدتر ہو جائیں گے ۔

اصغرخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 1947سے لیکر 2018جتنے بھی منتخب نمائندے ایوانوں میں گئے انہوں نے اپنے لوگوں اور ان کے علاقائی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا معرکہ بی اے پی نے اپنے نام کرلیا

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدرنے کہا کہ ہماری پارٹی نے اپنی قوم کیلئے آواز بلند کی ہے۔ پشتونوں پر جب جب جہاں جہاں ظلم ہوا عوامی نیشنل پارٹی چٹان کی طرح کھڑی رہی ہے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی تحلیل  بلیک میلنگ ہے۔ وہ حکومت کو بلیک میل کرکے اپنے خلاف تحقیقات رکوانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی کی تحلیل کا اعلان صرف اعلان ہی ثابت ہوگا اور انکے بیانات صرف میڈیا تک ہی محدود ہیں۔

متعلقہ تحاریر