ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشمیٰ گل کی ناک کٹنے سے بچالی، مگر کیسے؟

یشمیٰ گل نے انسٹاگرام وڈیو کے ذریعے ہانیہ عامر کاشکریہ اداکیا ہے اور معاملے کی تفصیل بھی بتائی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے عین وقت پر مدد کرکے ساتھی اداکارہ یشمیٰ گِل کی ناک کٹنے سے بچالی ۔

یشمیٰ گل نے انسٹاگرام وڈیو کے ذریعے ہانیہ عامر کاشکریہ اداکیا ہے اور معاملے کی تفصیل بھی بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، منفرد نام رکھ دیا

معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر نے شادی کرلی

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام  پوسٹ میں ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کررکھا ہے۔وڈیو میں اداکارہ کو کسی تقریب میں شرکت کیلیے اپنے اپارٹمنٹ سے نکل  کرگاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یشمیٰ گِل نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”ہانیہ عامر آخری وقت میں میری ناک بچانے کیلیےآپ کاشکریہ، آپ کا لباس آدھا انچ  کھل چکا ہے“۔ وڈیو کےکیپشن سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ یشمیٰ گل کو کسی تقریب کیلیے لباس کی ضرورت پڑگئی اور ہانیہ عامر ان کی مددکو آئیں اور ان کی ناک کٹنے سے بچالی تاہم جسامت میں فرق ہونے کے باعث یشمیٰ کو ہانیہ کا لباس ڈھیلا کروانا پڑا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ہانیہ عامر نے یشمیٰ گل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے جس پر یشمیٰ گل نے بوسے والے ایموجی بناکر ان کا شکریہ اداکیا ہے۔

متعلقہ تحاریر