سلمان خان 57 برس کے ہوگئے، سالگرہ میں شاہ رخ خان کی شرکت

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما نے اپنے  بھائی جان  کی سالگرہ کی مناسبت سے گزشتہ  رات ایک تقریب کی میزبانی کی

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان عرف”بھائی جان“آج  اپنی 57 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما نے اپنے  بھائی جان  کی سالگرہ کی مناسبت سے گزشتہ  رات ایک تقریب کی میزبانی کی  جس میں بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سشانت سنگھ راجپوت کی لاش کامعائنہ کرنے والے مردہ خانے کے ملازم کا بڑا انکشاف

سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کا مردہ خانے کے ملازم کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ

سیاہ لباس میں  ملبوس سلمان خان نے میڈیا کے ساتھ کیک کاٹ کر اپنی پارٹی کا آغاز کیا۔ سلمان کی بہن ارپیتا خان اپنے شوہر آیوش شرما کے ساتھ آئیں اور سب سے آخر میں تقریب کے آخری مہمان کنگ خان اپنے دوست کی سالگرہ منانے کیلیے ان کی رہائشگاہ پہنچے۔ شاہ رخ خان بھی تقریب کی تھیم  کےمطابق سیاہ لباس میں ملبوس ہوکرآئے تھے۔تقریب سے واپسی پر سلمان خان نے کنگ خان کو گرمجوشی سے گلے لگاکر الوداع کیا اور میڈیا کےلیے خصوصی پوز بھی بنوایا۔

  ارپیتا خان شرما اور آیوش شرما کی بیٹی آیت شرما نے اپنے ماموں کے ساتھ اپنی بھی سالگرہ منائی۔ 2014 میں شادی کرنے والے آیوش شرما اور ارپیتا خان کے ہاں چھ سالہ بیٹے آہل کےعلاوہ 27 دسمبر2019 کو بیٹی آیت شرما کی پیدائش ہوئی تھی جو آج تین  برس کی ہوئی ہیں۔

سلمان کے پروجیکٹس کی بات کریں تو انہوں نے حال ہی میں ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ یہ ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہے جس کی ہدایت کاری فرہاد سامجی نے کی ہے اور اس میں پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش دگوبتی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔شہناز گل، پلک تیواری اور وجیندر سنگھ بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم اب 2023 کی عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر