گورنر پنجاب نے بطور چانسلر مختلف سمریوں کی منظوری دے دی

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ ممبر نامزد کر دیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر ڈاکٹر محمد امجد شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرنگ فیکلٹی کے تین سال کے لیے ڈین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شاہد جاوید کو تین سال کے لیے بطور کنٹرولر آف ایگزامینیشن (BS 20 ) تعینات کر دیاگیا۔

گورنر پنجاب نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی پروفیسر ڈاکٹر ثروت رسول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ چودھری نے فیصلہ سازی میں دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو شکست دے دی

اختیارات کا ناجائز استعمال: لاہور ہائی کورٹ میں گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے درخواست دائر

وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تین سال کے لیے سرگودھا یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ ممبر نامزد کر دیا۔

پرفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول کو تین سال کے لیے بطور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

گورنر پنجاب/چانسلر نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے لیے پانچ ممبرز کو نامزد کر دیا۔ جن کو نامزد کیا گیا ان میں پروفیسر حنا طیبہ (وائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ، لاہور) ، ڈاکٹر نبیلہ ذکاء (سینیٹر ریسرچ فیلو ، ہیلتھ سائنسز اکیڈمی اسلام آباد) ، ڈاکٹر عائشہ محی الدین (پروفیسر بائیؤ لوجیکل سائنسز ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز) ، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب (ایگزیکٹو ڈائریکٹر اخوت فاؤنڈیشن) اور ڈاکٹر نائمہ انصاری (صدر اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) شامل ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (پی یو ٹی) رسول ، منڈی بہاوالدین کے رجسٹرار ، کنٹرولر ایگزیمینیشن اور خزانچی ( treasurer) ، کا اضافی چارج بالترتیب محمد ارشد (پرنسپل پی یو ٹی منڈی بہاوالدین) ، پروفیسر ڈاکٹر محمد مدثر غفور(BS 21) پنجاب یونیورسٹی جہلم) اور احمد جمیل ترک ، ایڈیشنل کنٹرولر ایگزیمینیشن ، گجرات یونیورسٹی کو سونپ دیا۔

متعلقہ تحاریر