شادی سے مکرنے والے عادل خان نے راکھی ساونت کے سامنے آتے ہی بیان بدل ڈالا
بھارتی میڈیا کےسوشل اکاؤنٹ پر خاتون صحافی کی عادل خان درانی اور راکھی سے کی گئی آڈیو کانفرنس کال شیئر کی گئی ہے جس میں عادل اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ راکھی اور میں اب بھی ساتھ ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی سے انکار کرنے والے بھارتی ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لینے والے عادل خان درانی نے اداکارہ کے سامنے بیان بدل ڈالا۔
بھارتی میڈیا کےسوشل اکاؤنٹ پر خاتون صحافی کی عادل خان درانی اور راکھی سے کی گئی آڈیو کانفرنس کال شیئر کی گئی ہے جس میں عادل اپنے بیان سے مکر گئے اور کہا کہ راکھی اور میں اب بھی ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کیلیے 6 پیکس باڈی کتنے دن میں بنائی؟
ٹالی ووڈ فلم آر آر آر گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی
عادل خان درانی کا کہناتھا کہ ہم دونوں اب بھی ساتھ ہیں، ایک ساتھ گھوم پھر بھی رہے ہیں اور ہمارے درمیان کچھ بھی برا نہیں ہے، سب کچھ بہت اچھا ہے۔
اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ” آپ کے انکار کے بعد سے میں رو رہی ہوں، میری والدہ کی طبیعت بھی اسی لیے خراب ہے، آپ مجھے مرتے دم تک نہیں چھوڑسکتے“۔
کانفرنس کال کے دوران جب راکھی نے عادل سے شادی سے انکار کا سوال کیا تو وہ اپنے بیان سے مکر گئے اور راکھی سے سوال کیا کہ ” میں نے کس کو انکار کیا“، جس پر صحافی نے واضح کیا کہ” آپ نے مجھے کہا تھا کہ یہ جعلی ہے“ ۔جس پر عادل کا کہنا تھا کہ” میں نے یہ کہا تھا کہ میری طرف سے اس شادی کی کنفرمیشن نہیں ہے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا“۔
View this post on Instagram
اس سے قبل عادل خان درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے درمیان راکھی سے شادی کی خبروں کوجعلی قرار دیا تھا جس کے بعد راکھی نے میڈیا پر آکر شدید ردعمل کا اظہار کیاتھا، ساتھ ہی عادل خان درانی کے دھوکے پر زاروقطار روتے ہوئے دہائیاں بھی دیں۔









