امریکا سے کپاس کی درآمد کیلیے قرض دلوایاجائے، اپٹما کا امریکی سفارتخانے کو خط
اپٹما نے 3.5 ملین گانٹھیں درآمد کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر کے سافٹ لون کی درخواست کی۔کپاس امریکا سے درآمد کی جائے گی۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسویسی ایشن (اپٹما) نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ کر کپاس کی درآمد کیلیے قرض کی منظوری کا معاملہ امریکی حکومت کے آگے اٹھانے کی درخواست کردی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط میں اپٹما نے زور دیا ہے کہ وہ قرض کی منظوری کے لیے امریکی حکومت کا معاملہ اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیے
جہانگیر صدیقی اور علی جہانگیر صدیقی نیب ترامیم سے کس طرح مستفید ہوئے؟
پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، او سی اے سی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اپٹما نے 3.5 ملین گانٹھیں درآمد کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر کے سافٹ لون کی درخواست کی۔کپاس امریکا سے درآمد کی جائے گی۔
گزشتہ سال پاکستان نے 1.48 ارب ڈالر مالیت کی 50 لاکھ گانٹھیں درآمد کیں۔اس میں سے 17لاکھ گانٹھیں امریکا سے درآمد کی گئیں جبکہ امریکا سے 1.2 ملین گانٹھوں کی درآمد کے معاہدوں پر اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ میں کپاس کی 90 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان کاشتکاروں کے بعد ٹیکسٹائل کے شعبے کو اٹھانا پڑا ہے۔
ٹیکسٹائل کے شعبے کو رواں رکھنے کیلیے امریکا سمیت دیگرممالک سے کپاس کی درآمد کے نتیجے میں پہلے سے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی اضافی بوجھ پڑےگا۔امریکا کی جانب سے قرض کی منظوری نہ دیے جانے پر ٹیکسٹائل کے شعبے اور معیشت کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔









