فیروز خان کا مبینہ بے بنیاد الزامات پر سابقہ اہلیہ اور فنکاروں کو ہتک عزت کا نوٹس
اداکار کا سابق اہلیہ سیدہ علیزے سلطان، شرمین عبید چنائے، عاصم اظہر، عثمان خالد بٹ، مصدق ملک، ایمن خان، منال خان،یاسر حسین، فرحان سعید، ثروت گیلانی اور میرا سیٹھی سے معافی مانگنے یا ہرجانہ اداکرنیکا مطالبہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان نے مبینہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر سابق اہلیہ اور کئی فنکاروں کو ہتک عزت کے نوٹس ارسال کردیے۔
فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کو قانونی نوٹس ارسال کرنے کا اعلان اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کی عدالت نے اداکار فیروز خان کے بچوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا
بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی، اداکار فیروز خان کا ہار ماننے سے انکار
اداکار فیروز خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو میری قانونی ٹیم نے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے“۔
– Defamation Legal Notice Has Been Served By My Legal Team To Those For False and Baseless Allegations.
Sincerely yours; FK
— Feroze Khan (@ferozekhaan) January 17, 2023
گزشتہ برس 4 سالہ شادی کی ناکامی کے بعد سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ فیروز خان پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھےجس کے بعد شوبز انڈسٹری کی بہت سی مشہور شخصیات نے اداکار کی سابقہ اہلیہ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزے فاطمہ سلطان، آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ و پروڈیوسر شرمین عبید چنائے، گلوکار عاصم اظہر، اداکار خالد عثمان بٹ، ہدایت کار مصدق ملک، اداکارہ ایمن خان، منال خان،ثروت گیلانی،یاسر حسین،فرحان سعید اور اداکارہ میرا سیٹھی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے اپنی یوٹیوب وڈیو میں بتایا کہ انہوں نے اداکار کی ہدایت پر ان کی سابق اہلیہ سمیت متعدد شوبز شخصیات کو بدنام کرنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
اداکار کے وکیل کے مطابق انہوں نے قانونی نوٹس میں تمام شخصیات کو 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے ان سے تحریری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری صورت میں مذکورہ تمام شخصیات کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت میں فیروز خان کے خلاف کوئی بھی گھریلو تشدد کا مقدمہ زیر سماعت نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے خلاف کوئی درخواست جمع ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ان شخصیات نے ان کے مؤکل کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر پوٹس کرکے انہیں بدنام کیا۔
قانونی نوٹس میں فیروز خان کے وکلا نے انکی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ بدسلوکی کے الزامات واپس لیں، ثبوت پیش کریں یا ایسا کرنے میں ناکامی پرہتک عزت کے عوض 2 کروڑ روپے اور ذہنی اذیت پہنچانے پر ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
قانونی ٹیم نے فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ مدعی سے سرعام معافی مانگیں یا 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ ملزمان کو جواب داخل کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔