اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سونا سستا ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 831 پر بند ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے پر ڈالر کا دباؤ برقرار رہا ، انٹر بینک میں ڈالر 230 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 240 روپے تک پہنچ گیا ہے تاہم آج فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوا ہے

سال رواں کے تیسرے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی تاہم سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
سال 2023 کے تیسرے کاروباری ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت رجحا ن دیکھا گیا مگر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے پر دباؤ برقرار رہا تاہم سونا سستا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
بزنس کونسل اور ایکسچینج کمپنیز کی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے قابل عمل تجاویز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بروز جمعرات کو تیزی رہی۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس اضافے سے38 ہزار 831 پر بند ہوا۔ آج حصص بازار میں صفر اعشاریہ 10 فیصد مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حصص بازارمیں آج 335 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبا ہوا جس میں سے 153 کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 157 کے حصص کی قیمت کم ہوئی۔ 25 کمپنیز کے شیئر کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔
اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 448 پوائنٹس اضافے سے38 ہزار 791 پر بند ہوا تھا جبکہ 312 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر حصص بازارمیں بدترین مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا،اس دوران 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزات کی نفسیاتی حد سے نیچے آکر 39 ہزار 720 پر بند ہوا تھا ۔
حصص بازار میں منگل کا دن سرمایہ کاروں پر انتہائی بھاری گزرا تھا۔ اس دوران مارکیٹ کریش کرگئی تھی۔100انڈیکس میں1378 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد وہ 38 ہزار 342 پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں 24 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے مزید بڑھ گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 229 روپے 15 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/0VR3B72J5n pic.twitter.com/FQmN0Xw6cx
— SBP (@StateBank_Pak) January 19, 2023
فاریکس ایسوسی ایشن کےاعداد وشمارمیں بتایاگیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50 پیسے مزید بڑھ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں50 پیسے اضافے سے ایک ڈالر239 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز صرافہ بازارسے اچھی خبرآئی ہے کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 1200 روپے کم ہو اہے ۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا1200روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار300 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 1030 روپے کمی سے ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے کا ہوگیا ۔









