معاشرے کی ترقی کےلیے خواتین کو مردوں کے برابر لانا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ آخری شریعت جو محمدﷺ کو دی گئی وہ قیامت تک چلے گی۔ نئے دور کے مطابق ہمیں اپنی سوچ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو احترام دیا، خواتین کو معاشرے کی ترقی کے لیے اتنا ہی اہم تصور کرنا ہوگا جتنا مردوں کو سمجھا جاتا، خواتین کو مردوں کے برابر لانا ہو گا.

وزیر منصوبہ بندی پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال کا پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پوری انسانیت کے لیے نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہﷺ ایک روشنی کا مینار ہے ۔ سیرت طیبہﷺ کے اصولوں نے یورپ ، افریقہ اور ایشیا کے ساتھ پوری دنیا میں سلطنت قائم کی، حضرت محمدﷺ کی پیروی کرنا ہی اللہ کو راضی کرنے کا واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایس کے ایم ٹی فنڈز کی سرمایہ کاری کی رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کو طوائف قرار دے دیا

کراچی کی میئرشپ کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں رابطے

ان کا کہنا تھا کہ انگریز بھی بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ نبی پاکﷺ کے انسانیت کے پیغام کے مقابل کوئی پیغام نہیں ، آج مسلمان پوری دنیا میں لاچار اور کمزور ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں سیرت طیبہﷺ کے پیغام پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ آج امت مسلمہ ان اصولوں کو مانتے ہیں عمل نہیں کرتے ، آخری شریعت جو محمدﷺ کو دی گئی وہ قیامت تک چلے گی۔ نئے دور کے مطابق ہمیں اپنی سوچ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہﷺ کی اعلی مثال ہونے کے باوجود مسلمان دنیا میں لاچار اور کمزور کیوں ہے، امت مسلمہ کا قصور یہ ہے  کہ وہ ان اصولوں کا مانتی تو ہے مگر عمل نہیں رکھتی ، آج ہمیں سیرت طیبہﷺ کو سامنے رکھ کر رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔

پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو احترام دیا، خواتین کو معاشرے کی ترقی کے لیے اتنا ہی اہم تصور کرنا ہوگا جتنا مردوں کو سمجھا جاتا، خواتین کو مردوں کے برابر لانا ہو گا.

متعلقہ تحاریر