فواد چوہدری نے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ایس کے ایم ٹی فنڈز کی سرمایہ کاری کی رپورٹنگ کرنے پر میڈیا کو طوائف قرار دے دیا

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گذشتہ روز عدالتی کارروائی کے دوران عمران خان نے کہا کہ SKMT بورڈ نے انہیں سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اس منصوبے کا نام یاد نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا رپورٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز ہاؤسنگ پراجیکٹ میں لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (SKMT) کے فنڈز سے 30 لاکھ ڈالر کی رقم نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لگانے کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیے

تین لوگوں نے مذہب کے نام پر مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانے کی سازش کی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کینسر اسپتال کے پیسے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لگانے کا اعتراف

دوران سماعت عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈز کی نشاندہی پر وہ رقم واپس کردی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران عمران خان نے کہا کہ SKMT بورڈ نے انہیں سرمایہ کاری کے بارے میں بتایا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں اس منصوبے کا نام یاد نہیں ہے۔

اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایسی میڈیا رپورٹس کو ’میڈیا جسم فروشی کا کلاسک کیس‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ جانتے ہوئے کہ اوقاف کو خیراتی ادارے کی پشت پناہی کے لیے بنایا گیا ہے ، جس کو انہوں نے دکھایا ہے کہ SKMH فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔”

میڈیا مالکان پر سخت تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ "ارب پتی میڈیا مالکان نے سیاسی فائدے کے لیے سب سے معزز خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے مگر کبھی کوئی خیراتی کام نہیں کیا۔”

متعلقہ تحاریر