پاک بحریہ ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز حکام کی کھلے سمندر میں کارروائی، 1450 کلوگرام منشیات ضبط
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 15 ارب روپے ہے۔
کراچی: پاک بحریہ ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرلی۔
کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 586 کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کی۔
یہ بھی پڑھیے
بدنام زمانہ پولیس افسر راؤ انوار دوبارہ طاقتور عہدے کے حصول کیلئے سرگرم
ایس سی او اجلاس: بھارت نے وزیر خارجہ اور چیف جسٹس کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 15 ارب روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمز حکام کی انسداد منشیات کی کامیاب کارروائی اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کی حفاظت اور اس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کو تیار ہے۔









