مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ: مونس الہیٰ اور وجاہت حسین کے خلاف مقدمہ درج

لاہور کی غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے اور رشتے دار چوہدری وجاہت حسین نے خواتین ایم پی اے اور ایم این اے کو مبینہ اغواء کا منصوبہ بنایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کے قریبی رشتہ داروں وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کی میئرشپ کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں رابطے

ن لیگ میں مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کی شکل میں بغاوت سر اٹھارہی ہے؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے رشتہ دار وجاہت الٰہی اور موسی الٰہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ لاہور میں درج کیا گیا ہے، اور مقدمے میں دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

FIR

پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان نے ٹویٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئی، اور آڈیو کے بعد موسی الٰہی کوٹلہ عرب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر