چمن میں آپریشن کے دوران گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن میں اسلحے کا ایک 'بڑا' ذخیرہ برآمد ہوا جس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز ہتھیار (آئی ای ڈی) اور آلات شامل تھے۔

سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کہول میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران گولہ باروز اور ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن چمن کے علاقے رحمان کہول میں دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کو کلیئر کرنے کے لیے کیا گیا، جو چمن اور آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے ملوث تھے۔”

یہ بھی پڑھیے 

چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2023 کی اختتامی تقریب

ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

ترجمان آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے نگرانی اور جاسوسی کی کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سرویلنس آپریشن کے بعد شروع ہونے والا سرچ آپریشن وسیع تھا اور اس نے رحمان کہول کے پورے عام علاقے کا احاطہ کیا۔ سرچ آپریشن کے نتیجے میں اسلحے کا ایک ‘بڑا’ ذخیرہ برآمد ہوا جس میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز ہتھیار (آئی ای ڈی) اور آلات شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں دہشت گردانہ حملوں میں اچانک اضافے کے بعد حالیہ مہینوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ ان کارروائیاں کے مراکز زیادہ تر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاقے ہیں۔

متعلقہ تحاریر