بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ ظلم ہے، جی ڈی اے

سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے اتحادی حکومت کا اب ٹوپی ڈراما نہیں چلے گا ملک کی باشعور عوام حکمرانوں سے بلدیاتی انتخابات کی مہم دوران ضرور پوچھے گی ، سندھ حکومت کے آنے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ ملازمین سے بڑا مذاق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کے نرخ بڑھانے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں نقل کرتے پکڑے گئے 1873 طلبہ فیل ہونگے، اسماعیل راہو

آتشزدگی سے متاثرہ چیز سپر اسٹور میں پٹرول ذخیرہ کرنے کا بھی انکشاف

سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی جارہی ہے ، حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پچھلی حکومت پر الزام عائد کررہی ہے۔

ان کا کہنا ہے ملک کی باشعور عوام حکمرانوں اور ان کی جماعتوں سے جلسوں میں پوچھے کہ ان کے قوم سے کیے گئے وعدے کیوں نہیں پورے ہورہے ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ عوام آنے والی بلدیاتی انتخابات میں ان ظالم چور حکمران جماعتوں کا مکمل بائیکاٹ کرے اور عوام دوست محب وطن سیاسی جماعتوں کے امیدواران کو کامیاب بناکر مہنگائی کرنے کا بدلہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طوفان مہنگائی کرکے سندھ حکومت آنے والی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا اعلان کرکے ملازمین کو مایوس کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر