مسلم لیگ (ن) کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اس ہفتے کے آخر میں میری والدہ کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی والدہ کے گھر کے سامنے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی ہے۔ احتجاجی مظاہرہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ یہ صرف اپنا اور پولیس کے وقت کا ضیاع ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے کیئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آخر مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے؟ اس ہفتے کے آخر میں انہوں نے میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔”

یہ بھی پڑھیے

ٹیکساس میں ٹریلر سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ایسا تیسری بار ہو گا ! میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟ یہ ان کے سکون میں خلل ڈالنے کے برابر ہوگا اور پولیس کے وقت کا مکمل ضیاع ہوگا۔”

واضح رہے کہ اگر مسلم لیگ ن کے کارکنان اگر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی والدہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہیں تو یہ ان کی تیسری بار جسارت ہو گی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے رواں سال 17 اپریل کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا تھا ، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا تھا ، وہ مظاہرہ پی ٹی آئی کے کارکنان کے احتجاج کے ردعمل کے طور پر کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان مخالف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

اسی طرح سے 23 مئی 2022 میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ کےگھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اُس احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اپنے ساتھ ساؤنڈ سسٹم بھی لائے تھے جس پر انہوں نے بلند آواز پارٹی ترانے چلائے تھے۔

متعلقہ تحاریر