شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلے میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، پراپرٹی ڈیلرز کاایاز امیر پرحملہ

کالعدم ٹی ٹی پی کا فاٹا انضمام کے مسئلے پر پیچھے ہٹنے سے انکار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ گن فائٹ میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا تھا۔

افغانستان کے خوست اور پکتیکا صوبوں سے متصل شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ، گزشتہ کچھ عرصے میں ان علاقوں سے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں زیادتی آگئی ہے۔ تاہم سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے قیمتوں جانوں کی قربانیاں بھی پیش کررہے ہیں۔

18 جون کو پولیس کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ دہشتگردوں نے دو مختلف کارروائیوں میں 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر