حکومت کا پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ

کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری حاصل کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا معاملہ ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا تاکہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس شہبازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

درآمدات کی کمی سے پاکستان کو 2.7 بلین ڈالر کی بچت ہوئی ، مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

تاجروں کی دھمکی کے بعد مفتاح اسماعیل کا راہ راست پر آنے کا امکان

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری حاصل کی جائے گی جبکہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پرکارروائی اور طریقہ کارکے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ پاکستان تحریک انصاف کے بے نامی اکاؤنٹس اور کرمنل کیسز سے متعلق بھی مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا  تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے غیر رسمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان  کے علاؤہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی پر غور کیا گیا۔

کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرےگی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف سمیت کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تاہم کوئی ریڈ زون سے باہر احتجاج کرنا چاہیے تو اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر