شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

جوڈو کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقہ کے تھامس تھامس لاسزلو بریٹن باخ کو ہرا دیا۔ بیڈمنٹن میں کھلاڑی ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

شاہ حسین شاہ 90 کلو گیٹیگری کے جوڈو کے مقابلے میں 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں جنوبی افریقہ کے تھامس لاسزلو بریٹنبچ کو شکست دے کر پاکستان کے لیے پہلا کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے ، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی شکستوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

29 سالہ شاہ حسین شاہ نے پاکستان کے لیے تمغہ جیت کر قوم کے ساتھ کیا ہوا وعدہ سچا کردکھایا ہے۔

شاہ حسین شاہ نے 90 کلو گرام کی کیٹیگری میں جنوبی افریقن کھلاڑی بریٹنبچ کو دو منٹ اور 51 سیکنڈ میں 10-0 سے مات دی۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب خان پریشانی میں مبتلا،مداحوں نے کئی حل تجویز کردیے

پاکستان کا نیدرلینڈز اور اور ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان

اس سے پہلے وہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہیریسن کیسر سے ہار گئے تھے، پھر اس کے بعد انہوں نے ریپیچج فائٹ کے لیے کوالیفائی کیا، جس میں انہیں بائی ملا اور پھر بریٹنبچ  کے ساتھ میچ کھیلا اور اسے شکست دی۔

شاہ حسین شاہ 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈلسٹ رہ چکے ہیں۔

شاہ حسین شاہ اپنے خاندان کے ساتھ جاپان میں رہتے ہیں اور وہیں وہ تربیت بھی حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹوکیو اولمپکس اور 2016 کے ریو ڈی جنیرو گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

وہ پاکستان کے لیجنڈری باکسر حسین شاہ کے بیٹے ہیں، جنہوں نے 1988 کے سیول گیمز میں باکسنگ میں پاکستان کو پہلا اور واحد تمغہ جیتا تھا۔

بیڈمنٹن میں پاکستانی کھلاڑی اچھا کھیل پیش کررہے ہیں۔

بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے اپنے راؤنڈ آف 64 سنگلز میچز میں بھی اچھی شروعات کی ہے۔

غزالہ صدیق نے فاک لینڈ آئی لینڈ کی وکی چٹر کو 2-0 سے، محمد عرفان سعید بھٹی نے زیمبیا کی چونگ ملنگا کو 2-0 سے اور ماہور شہزاد نے گیانا کی پریانا دیویرانی رامدھانی کو 2-0 سے ہرایا ہے۔

اس سے قبل غزالہ صدیق اور ماہور شہزاد دن کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف خواتین کے ڈبلز میچ میں 2-0 سے ہار گئیں تھیں۔

ٹیبل ٹینس

فہد خواجہ نے ٹیبل ٹینس میں اپنی مہم کا آغاز کامیابی سے کیا اور ساتھ ہی مردوں کے سنگلز گروپ 15 میں گیانا کے کرسٹوفر فرینکلن کو 11-5، 11-9، 11-7، 11-6 سے شکست دی۔

اسکواش

فائزہ ظفر اور ناصر اقبال نے راؤنڈ آف 32 اسکواش میچ میں سری لنکن حریفوں کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی، آمنہ فیاض اور طیب اسلم نے بھی اپنے میچ میں بارباڈوس کی جوڑی کو 2-0 سے شکست دی تھی۔

دیگر مقابلوں میں، قیصر آفریدی جوڈو کےمائنس 100 کلوگرام کیٹیگری میں راؤنڈ آف 16 فائٹ ہار گئے، جبکہ حنظلہ دستگیر بٹ 109 کلوگرام ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں نویں نمبر پر رہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم گروپ اے کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 44 رنز سے ہار گئی۔

متعلقہ تحاریر