شاداب خان پریشانی میں مبتلا،مداحوں نے کئی حل تجویز کردیے
ذہن میں کوئی کیپشن نہیں آرہا ،میری مدد کریں،شاداب خان کا اپنی تصاویر پر تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ایک مشکل میں گھرگئے،مداحوں نے کئی حل تجویز کردیے۔
شاداب نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایک مسئلے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمر گل نے کشمیر پریمیئر لیگ کو فیملی پریمیئر لیگ کہہ دیا
پاکستانی کرکٹر جلد بھارتی فرنچائزز کیلیے کھیلیں گے، آکاش چوپڑا
شاداب خان نے اپنی 3 بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں ، شاداب خان نےاپنی تصاویر میں لکھا کہ ذہن میں کوئی کیپشن نہیں آرہا ،میری مدد کریں۔مداحوں نے شاداب کی تصاویر اور انداز کو سراہتے ہوئے متعد د کیپشن تجویز کردیے۔
Koi caption aa hi nahi rahi zehn mai. Help please pic.twitter.com/5cQCf2X4B0
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 2, 2022
مزے کی بات یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم کو صوفے پر پاؤں رکھ کر تصویربنوانے پر نصیحتیں کرنے والے شاداب خود میاں فصیحت ثابت ہوئے کیونکہ تین میں سے 2 تصاویرمیں انہون نے بابر اعظم کا انداز چراتے ہوئے صوفے پر پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔
Bobby badshah woh tu sab theek hai laikin sofay per pao nahi rakhtay https://t.co/qpXse3XNTJ
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 26, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم نے صوفے پر پاؤں رکھ کر تصاویر بنوائی تھیں تو شاداب نے اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ بوبی بادشاہ وہ سب تو ٹھیک ہے مگر صوفے پر پاؤں نہیں رکھتے۔