گلوکار علی ظفر کے پشتو گیت ‘لاڑشا پیخاور’ کے یوٹیوب پر 100 ملین ویوز ہوگئے
اداکار اور گلوکار علی ظفر کا گانا "لاڑشا پیخاور" یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کا گانا لاڑشا پیخاور یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، 100 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے۔
معروف موسیقار ، گلوکار اور اداکار علی ظفر کا پشتو گانا ہے”لاڑشا پیخاور” ان دنوں دوبارہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بغیر میک اپ مقابلہ حسن کا سیمی فائنل جیتنے والی دنیا کی پہلی حسینہ کون ہے؟
اداکارہ ماہم عامر کی شوہر اداکار فیضان شیخ کیلیے رومانوی پوسٹ
یوٹیوب پر گلوکار علی ظفر کے گانے ’لاڑشا پیخاور‘ کو 100 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ گانے کو پسند کرنے پر علی ظفر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پشتون ثقافتی ماحول کو روایتی رقص کے ساتھ ” لاڑشا پیخاور” میوزک ویڈیو شوٹ کے پس منظر میں فلمایا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال 22 ستمبر کو روایتی پشتو گانے "لاڑشا پیخاور” کے جدید ورژن کی ریلیز نے ستمبر اور اکتوبر میں تقریباً پانچ ہفتوں تک ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کی قیادت کی۔
2021 کا سب سے مقبول پشتو دھن پر بنایا گیا پاکستانی گانا "لاڑشا پیخاور” قرار پایا تھا۔
ماضی میں سندھ کے ثقافتی دن جو "سندھی ٹوپی اجرک ڈے” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر علی ظفر نے "آلے مانجھا مار وڈا” کے نام سے ایک سندھی گانا پیش کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
اس گانے میں ریپ سنگنگ گروپ "فورٹیٹیوڈ پختون کور” اور گلوکارہ گل پانڑا بھی شامل ہیں، جو خوشی کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ علی ظفر کا تیسرا علاقائی گانا تھا جسے انہوں نے اپنے پشتون بھائیوں اور بہنوں کے اعزاز میں پیش کیا تھا۔
2021 کے آخر تک مذکورہ گانے کو یوٹیوب پر تقریباً 52 ملین ویوز حاصل ہوئے تھے ، علی ظفر اور گل پانڑا نے گانے میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے تھے۔