سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، نمائندہ آئی ایم ایف
ایسٹر پریز کا کہنا ہے آئی ایم ایف ، عالمی برادری ، امدادی ملکوں اور امدادی اداروں کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی مدد اور معاونت کرے گا۔

بلآخر آئی ایم ایف کو پاکستان کا خیال آگیا، آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے پاکستان کی حمایت میں بیان جاری کردیا، سیلاب سے تباہ حال پاکستانی قوم سے ہمدردی ہے، آئی ایم ایف امدادی پارٹنرز کے اشتراک سے پاکستان کی معاونت کرے گا۔
اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ ان کی اور آئی ایم ایف کی تمام ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں سیلاب: بااثر افراد امدادی سامان پر ہاتھ صاف کرنے لگے
ن لیگ میں پرانی سوچ غالب: پارٹی کے مخلص صحافی نے مریم نواز کو آئینہ دکھا دیا
سیلاب سے معاشی نقصانات اور سیلاب زدگان کیلئے نمائندہ آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب کے تباہ کن اثرات پر شدید افسردہ اور غمگین ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف عالمی برادری اور امدادی ملکوں اور امدادی اداروں کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی مدد اور معاونت کریں گے۔
نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ پروگرام کے تحت ریلیف اور بحالی اقدامات میں تعاون کیا جائے گا۔
ایسٹر پریز کا کہنا تھا کہ پائیدار پالیسیوں اور معاشی استحکام کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا کہ قرض پروگرام میں جاری کوششوں کی حمایت کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز کے بیان میں مزید کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب کے نقصانات سے آگاہ ہے اور تمام امدادی اداروں اور ملکوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی معاونت کی جائے گی۔۔
ماہرین معاشیات نے ایسٹر پریز کے اس بیان کو بڑا خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کو بلاآخر سیلاب سے تباہ حال پاکستانی معیشت کا خیال آگیا ہے اور امید ہے کہ اب آئی ایم ایف سیلاب سے متاثرہ معیشت کو ریلیف کے اقدامات کے لیے تھوڑا سا کشن دے سکتا ہے۔ مہنگائی سے بلبلاتے عوام کے کیے کچھ اشیاء سستی ہونے کا امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔









