ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے نہیں، پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے نیشنل سینٹر فار ربوٹکس کے تحت "انوئل کراس لیب ورکشاپ” کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں ، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ طالب علموں کو دُرست سمت سمجھائی جائے.

یہ بھی پڑھیے

جناح اسپتال کراچی میں گٹر ابل پڑے ، مریض اور لواحقین دہرے عذاب میں مبتلا

جے سی آئی نے شوکت خانم کو دنیا کے دوسرے مکمل انٹرپرائز ایکریڈیشن اعزاز سے نواز دیا

جامعہ ترجمان کے مطابق اس پروگرام کی میزبانی ڈائریکٹر ہیپٹکس ہیومن روبوٹکس لیب ڈاکٹر ریاض الدین نے کی جب کہ شنگھائی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈاشنگ لی نے (آن لائن) شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق لاہور یونیورسٹی کے ڈاکٹر یاسر نیاز، جناح یونیورسٹی سے ڈاکٹر فریال سلطان، ریاست علی چنگیزی، مہران یونیورسٹی سے ڈاکٹر تنویر حسین سمیت صوبے بھر کی جامعات کے طالب علموں کی بڑی تعداد ورکشاپ میں شریک ہوئی.

متعلقہ تحاریر