ایف آئی اے نے کس ویڈیو کا فرانزک کیا حامد اور غریدہ والی ویڈیو یا وہ جو اعظم سواتی کے پاس موجود ہے؟

رہنم تحریک انصاف حماد اظہر اور ذلفی بخاری نے حامد میر اور غریدہ فاروقی کے پاس ویڈیو کی موجود پر سوالات اٹھاتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے تاہم دونوں اینکر پرسنز کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار (ذلفی) بخاری اور سینئر رہنما حماد اظہر نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو سے متعلق سینئر اینکر پرسن حامد میر اور غریدہ فاروقی کے تبصرے پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ، جبکہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی ویڈیو کا فرانزک کرتے ہوئے اسے جعلی قرار بھی دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایف آئی اے نے حامد میر اور غریدہ فاروقی والی ویڈیو کا فرانزک کیا ہے یا اعظم سواتی کے پاس جو ویڈیو ہے اس کا فرانزک کی ہے۔؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کے کارکردگی پر تنقید کرکی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے  کی پھرتیاں، اعظم سواتی کی وڈیو کا فوری فارنزک، جعلی بھی قرار دے دی

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مخاطب کرتے ہوئے اینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” مصطفیٰ بھائی یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اگر آپ اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو مختلف ٹوٹے جوڑ کر بنائی گئی ہے یہ جعلی ویڈیو ہے اس ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے تو پتہ جل جائے گا کہ یہ کمپیوٹر ورک ہے انویسٹی گیشن یہ ہونی چاہیے کہ ایک جعلی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر کس نے ڈالی؟۔”

اسی طرح کا ملتا جلتا بیان سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے کہ ” یہ ویڈیو اعظم سواتی صاحب کی نہیں ہے۔ یہ جعلی FAKE ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں خود بھی کہا جا رہا ہیکہ آجکل جعلی ویڈیو بنانا کونسا مشکل کام ہے۔ اس پر سنجیدہ تحقیقات ہونی چاہیں کہ سینیٹر کی جعلی ویڈیو کس نے بنائی اور پھیلائی اور اس معاملے کو سینیٹ میں بھی اٹھایا جانا چاہیے۔”

غریدہ فاروقی اور حامد میر کی وضاحت پر وضاحت طلب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سید ذوالفقار بخاری نے لکھا ہے کہ ” سوال یہ ہے کہ غریدہ فاروقی اور حامد میر کو کیسے اس ویڈیو تک رسائی ملی ؟ جبکہ یہ ویڈیو ابھی تک ڈارک ویب یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر بھی نہیں ہے۔ کیا ایک مخصوص بریگیڈیئر مخصوص اینکرز کے لیے ٹویٹس تیار کر رہا ہے؟۔”

اسی طرح سے رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سینئر اینکر پرسن حامد میر اور غریدہ فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” سوال یہ ہے کہ جب یہ ویڈیو اوپن فورم موجود ہی نہیں تو آپ اور غریدہ کو اس ویڈیو تک کیسے Access ملا؟ اور آپ کب سے Forensic Expert بن گئے۔؟”

حماد اظہر اور ذلفی بخاری کے واضح اعتراضات کے باوجود ابھی تک حامد میر اور غریدہ فاروقی کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ، کہ ان کے پاس ویڈیو کیسے اور کہاں سے آئی تھی۔

متعلقہ تحاریر