عائشہ عمر کی ساحل سمندر پر بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

بلبلے سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ عمر کی تصاویر پر جہاں مداحوں کی جانب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں ناقدین نے انتہائی بولڈ تصاویر پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر پاکستان کی ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو چیزوں کو شفاف رکھنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی ہیں، خاص طور پر اپنی بولڈ شخصیت کو اکثر نمایاں کرتی رہتی ہیں۔

41 سالہ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ اس طرح وہ اپنی اپنی معمول کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلیکس پر "ہیری اینڈ میگھن”  کا ٹریلر جاری، برطانیہ میں تہلکہ مچ گیا

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کو پاکستان میں گزرے وقت کی جھلک قرار دے دیا

بلبلے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے ساحل سمندر پر ڈھلتے ہوئے سورج کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے سورج کی روشن کرنوں کو اپنے کلاسک پوز کو کیمرے کے کلکس میں محفوظ کیا ہے۔

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ہزاروں مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے ، وہیں دوسری جانب بولڈ تصاویر پر ناقدین نے انہیں ساحل سمندر پر انتہائی مختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عائشہ کو مشہور سیٹ کام بلبلے سے شہرت ملی۔ اس نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور پی ٹی وی کے کالج جینز سے اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ مشہور سیریلز میں بھی نظر آئیں جن میں زندگی گلزار ہے، تنہائی، لیڈیز پارک، اور حبس شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر