جنگ اور جیو میڈیا گروپ نے ایم کیو ایم لندن کی تشہیر شروع کر دی

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بعض صحافیوں اور میڈیا گروپس کی جانب سے ایم کیو ایم کی ماضی کی شان کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اور مختلف حیلوں بہانوں سے بانی متحدہ الطاف حسین کی تشہیر کی جارہی ہے، جبکہ اس مہم میں جنگ اور جیو پیش پیش ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی سیاست میں "اِن” کرنے کے لیے جنگ اور جیو گروپ نے منظم مہم شروع کردی ہے ، ایم کیو ایم انٹرنیشنل کے یوم شہداء منانے کے اعلان کے ساتھ ہی جنگ اخبار نے ایک مضمون یوم شہداء کے حق میں شائع کردیا ہے۔

مقامی میڈیا پر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو واپس لانے کے لیے منظم مہم کے بعد ، جنگ اور جیو کے میڈیا گروپس نے متحدہ قومی موومنٹ کو فروغ دینے کے لیے بظاہر آستیں چھڑہا لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اگلے چند روز میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، شاہ محمود قریشی

 ایاز صادق کا نوازشریف کی وطن واپسی اور الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان

جنگ نیوز لندن کی خبر کے مطابق "ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی نے تحریکی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ 9 دسمبر کو یوم شہدا منانے کا اعلان کیا ہے۔”

جنگ اخبار کی خبر کے مطابق "اس موقع پر کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں شہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اورفاتحہ خوانی کی جائے، کار کنوں کوکراچی کے یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں تحریک کے شہیدوں کے مزارات پرحاضری دینے بھی ہدایت کی گئی ہے۔”

جنگ اخبار لندن کی خبر کے مطابق "رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اوورسیز یونٹس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے کو کہا ہے۔”

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بعض صحافیوں اور میڈیا گروپس کی جانب سے ایم کیو ایم کی ماضی کی شان کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اور مختلف حیلوں بہانوں سے بانی متحدہ الطاف حسین کی تشہیر کی جارہی ہے، جبکہ اس مہم میں جنگ اور جیو پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جیو نیوز کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے اپنے ساتھ الطاف حسین کی تصویر بھی اسکرین پر چلا دی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک منظم مہم کے ذریعے الطاف حسین کو دوبارہ کراچی کی سیاست میں “in” کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا پر ہائپ بڑھائی جارہی ہے ، پاکستان کے دو بڑے چینلز جیو اور دنیا نیوز کے لندن کے بیوروچیف باقاعدہ الطاف حسین کو ناصرف کوریج دے رہے بلکہ انٹرویوز بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر