وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں میں اچانک تیزی آنے کے بعد وزیراعظم نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملکی سلامتی کی صورتحال اور جمعہ کو ہونے والی قومی سلامتی کی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف دائر اپیل خارج

معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ، کیونکہ فوج کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر میں دہشت گردی کی لعنت کو کچلنے کا عہد کیا۔

اس سے قبل بدھ کو دو روزہ 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی تھی۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ تحاریر